Translate

Monday, 1 September 2014

اللہ کے بندوں پر...!


آزمائش سب پر آتی ہے مگر اللہ کے بندوں پر آئی آزمائش انہیں پہلے سے زیادہ خالص کر دیتی ہے، مزید نکھارتی ہے، سنوار دیتی ہے، کندن بناتی ہے، اور مضبوط کر دیتی ہے۔
الحمد للہ رب العالمین۔۔! 
اس سب کا موجب الحمدللہ ایک اللہ پر یقینِ کامل، توکل، صبر و شکر، اور خالص اللہ کے لئے خلوص ہوتا ہے۔ اور اس عطا کے پیچھے خود اللہ ہوتا ہے، کہ اللہ اپنے بندوں سے ایسی محبت کرتا ہے کہ انہیں آزماتا تو ہے مگر انہیں آزمائش میں تنہا نہیں چھوڑتا۔۔ انہیں بے بسی عطا بھی کرے تو اس میں بھی اپنی رحمت و نعمت کا در بند نہیں کرتا، بلکہ اور محبت سے اپنا آپ آشکار کرتا ہے۔ ان کے لیئے ہر مشکل میں آسانیوں کا انتظام کرتا ہے۔ انہیں ہدایت سے نواز کر محبت کی حقیقت کا جام عطا فرماتا ہے۔
آزمائش سب پر آتی ہے مگر اللہ کے بندوں پر آئی آزمائش انہیں پہلے سے زیادہ خالص کر دیتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment