Translate

Tuesday, 2 September 2014

پل صراط کی دہشت...!

حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ایک کنیز نے حاضر ہو کر عرض کی.
"میں نے خواب میں دیکھا کہ جہنم کو دہکا دیا گیا ہے... اور اس پر پل صراط رکھ دیا گیا ہے...
اتنے میں اموی خلفاء کو لایا گیا.
سب سے پہلے عبدالمالک بن مروان کو حکم ہوا کہ پل صراط سے گزرو ...
وہ پل صراط پر چڑھا...مگر آہ دیکھتے ہی دیکھتے دوزخ میں گر پڑا...
پھر اس کے بیٹے ولید بن عبدالمالک کو لایا گیا... وہ بھی دوزخ میں جا گرا...
اس کے بعد سلیمان بن عبدالمالک کو حاضر کیا گیا.... وہ بھی دوزخ میں گر گیا...
ان سب کے بعد یا امیر المومین... آپ کو لایا گیا"
بس اتنا سننا تھا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالٰی عنہ نے خوفزدہ ہو کر چیخ ماری اور گر پڑے...
کنیز نے پکار کر کہا...
یا امیر المومین سنیے تو.....خدا کی قسم میں نے دیکھا کہ آپ نے سلامتی کے ساتھ پل صراط عبور کر لیا... مگر حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالٰی عنہ پل صراط کی دہشت سے بے ہوش ہو گئے تھے...
)احیاء العلوم(
ہمارا کیا ہو گا ذرا سوچیے...

No comments:

Post a Comment