حضرت صفوان بن سلیم رضی اللّٰہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ:
" کیا مسلمان بزدل ہوسکتا ہے؟"
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا :" ہاں ) مسلمان میں یہ کمزوری ہوسکتی پے("
پھر عرض کیا گیا: "کیا مسلمان بخیل ہوسکتا ہے؟"
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہاں !) مسلمان میں یہ کمزوری بھی ہوسکتی ہے("
پھر عرض کیا گیا : کیا مسلمان کذاب ) یعنی بہت جھوٹا( ہوسکتا ہے؟
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا- " نہیں"! )یعنی ایمان کیساتھ بیباکانہ جھوٹ کی ناپاک عادت جمع نہیں ہوسکتی ، اور ایمان جھوٹ کو برداشت نہیں کرسکتا("
تشریح :~ مطلب یہ ہے کے بخل اور بزدلی اگرچہ بری عادتیں ہیں ، لیکن یہ دونوں انسان کی کچھ ایسی فطری کمزوریاں ہیں کہ ، ایک مسلمان میں بھی یہ ہوسکتی ہیں ، لیکن جھوٹ کی عادت میں اور ایمان میں ایسی منافات ہے، کہ یہ ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے۔
)رواہ مالک والبیہقی فی شعب الایمان مرسلا(
بحوالہ معارف الحدیث ۵۰ - جلداول
No comments:
Post a Comment